نیوزی لینڈ ٹیم کا عین موقع پر پاکستان میں کھیلنے سے انکار سوشل میڈیا برہم

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا میچ کے عین موقعے پر کھیلنے سے انکار نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین نیوزی لینڈ ٹیم پر برس پڑے

سیکورٹی خطرات کا بہانہ بناکر عین موقعے پر گراؤنڈ جانے سے انکار کرنے پر جہاں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین دلبرداشتہ ہیں وہیں انڈین صارفین ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں

صارفین نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرکہ سیکورٹی تھریٹ کی تفصیلات مانگ رہے ہیں

آسٹرلوی صحافی نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا انہوں نے دیگر ٹویٹس میں اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور نیوزی لینڈ ٹیم کو شرم دلاتے رہے

https://twitter.com/DennisCricket_/status/1438808218470268933?s=19

جبلی ویوز کے رائٹر آر جے ساجد کے مطابق ہمیں بطورِ پاکستانی

آج کے بعد ان کیویز کھلاڑیوں کی کوئی عزت نہیں کرنی چاہیئے، پی سی بی کو خاص کر چیئرمین کو اپنے دبنگ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے آئندہ نیوزی لینڈ سے کرکٹ تعلقات ختم کر دینے چاہئیں ۔ جب نہیں کھیلنا تھا تو دس دن تک یہاں کیا کرتے رہے؟ آج جب میچ کھیلنے کا وقت آیا تو بہانہ بنا کر پوری دنیا میں ہمیں بدنام کرتے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئےجب تک ہم چٹی چمڑی سے مرعوب ہوتے رہیں گے تب تک ہمارے ساتھ ایسا ہی ہو گا۔ہمارے ہیروز کے ساتھ شودروں جیسا سلوک کیا گیا قرنطینہ کے دوران اور ہم نے انہیں ائیرپورٹ پر پھولوں کے ہار پہنائے، کورونا ٹیسٹ سے استثناء دیا اور ان کم ظرفوں نے یہ صلہ دیا کہ عین موقعے پر یہاں سے چل دیے

رپورٹ @kumarti

twitter @real_kumrati

رضوان احمد

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: