اللہ تعالی کا نظام

اللہ تعالیٰ کا نظام

ایک شخص درخت کے نیچے سویا ہوا تھا،اچانک اس نے دیکھا کے بچھو اس کی طرف آ رہا ہے، تو وہ تھوڑا پیچھے ہٹ گیا۔
بچھو اس کے پاس سے ایسے گزرا جیسے وہ کسی کام سے جا رہا ہو اس نے سوچا،عجیب بات ہے کہ مجھے کچھ کہے بغیر یہ آگے کیسے چلا گیا۔
اس نے بچھو کا پیچھا کرنا شروع کر دیا آگے گیا تو دریا آگیا بچھو کنارے کے آگے اسے کھڑا تھا جیسے کسی کشتی کا انتظار کر رہا ہو۔
تھوڑی دیر بعد ایک پانی میں تیرتا ہوا پتا آیا اور اس کے پاس آ کر رک گیا بچھو اس پر سوار ہوا اور پتا آگے چل پڑا اُس شخص نے چھلانگ لگائی اور اس بچھو کے پیچھے پیچھے تیرنے لگا بچھو دریا کے دوسرے کنارے پر پہنچ گیا۔
جب بچھو دریا کے دوسرے کنارے پر پہنچا تو پتا رُکا،بچھو اتر گیا وہ شخص بھی کنارے پر آ گیا ۔بچھو چلتا ہوا دور ایک آدمی کے پاس پہنچا جو سویا ہوا تھا اسکے قریب جا کر رک گیا دوسری طرف سانپ آ رہا تھا
جیسے ہی سانپ سوئے ہوئے شخص کو ڈسنے لگا تو بچھو نے سانپ کو ڈس لیا یوں سانپ مر گیا اور بچھو آگے چلا گیا۔ وہ شخص جو بچھو کے پیچھے یہاں تک پہنچا تھا،اُس نے سوئے ہوئے آدمی کے پاؤں پکڑ لئے وہ جاگ گیا تو اسے کہنے لگا کہ آپ تو بہت بڑے بزرگ ہیں۔
اس نے پوچھا کیوں کیا ہوا؟پھر اس نے اسے سارا واقعہ سنایا واقعہ سننے کے بعد اس نے کہا،بھائی میں تو یہودی ہوں۔
اس شخص نے یہودی کو چھوڑا اور سر سجدے میں رکھ دیا اور کہنے لگا اے میرے مالک تو ایک بندے کو بچانے کیلئے اتنا بڑا کارخانہ چلاتا ہے
میں دن رات خوامخواہ پریشان ہوتا ہوں تو میرے بارے میں اس سے بھی بہتر کر رہا ہوگا۔
اگر ہماری آنکھیں کھول دی جائیں اللہ ہمارے ساتھ کیا معاملات کر رہا ہےاور کہاں کہاں سے ہماری مدد کر رہا ہے تو ہم کبھی سر سجدے سے بھی نا اٹھائیں
اے بندے تو کیوں پریشان ہے تیری تقدیر میں جو لکھ دیا گیا ہے۔ اُس پر راضی رہے تیرا رب بہتر فیصلہ کرنے والاہے۔
بتا دو میری مصیبتوں کو میرا اللہ کتنا بڑا ہے ،جو مصیبت پہنچی ہے مجھ پر اُس میں بھی میرا ہی بھلا ہے۔

صابر حسین چانڈیو

@sabirhussainssin43

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: